مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بندوستان کی ایک عدالت نے سکھ مذہبی رہنما اور ریاست ہریانہ میں قائم ڈیرا سچا سودا آرگنائزیشن کے سربراہ گرومیت رام پر 2 خواتین کے ریپ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق گرومیت رام کو 7 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہریانہ پولیس نے گرومیت رام رحیم کو حراست میں لے لیا ہے، جنہیں روہٹک جیل لے جایا جائے گا۔واضح رہے کہ گرومیت رام رحیم پر ان کی ایک عقیدت مند خاتون نے ریاست ہریانہ کے قصبے سِرسا میں واقع ہیڈکوارٹرز میں ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔ گذشتہ 10 سال سے جاری اس کیس کی 200 سماعتوں اور ہائی کورٹ کی جانب سے متعدد حکم امتناع جاری ہونے کے بعد گورمیت رام رحیم پر فرد جرم عائد کی گئی۔ادھر فرد جرم سنائے جانے کے موقع پر عدالت کے باہر گرو رام رحیم کے ہزاروں عقیدت مند موجود تھے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اور پیرا ملٹری افواج کے اہلکار ضلع پنچکولا اور اطراف کے علاقوں میں تعینات تھے.
ہندوستانی عدالت نے سکھ مذہبی رہنما پر 2 خواتین کے ریپ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی
بندوستان کی ایک عدالت نے سکھ مذہبی رہنما اور ریاست ہریانہ میں قائم ڈیرا سچا سودا آرگنائزیشن کے سربراہ گرومیت رام پر 2 خواتین کے ریپ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔
News ID 1874812
آپ کا تبصرہ